Science and knowledge
اپنی دنیا کو جانیں
_____انٹارکٹیکا (ANTARCTICA)_____
انٹارکٹیکا دنیا کا سرد ترین، بلند ترین اور انسانی آبادی کے لحاظ سے ویران ترین براعظم ہے جو دنیا کی تیز ترین ہواؤں کا مسکن ہے. اس کا رقبہ ایک کروڑ چالیس لاکھ مربع کلومیٹر ہے.اس کی زمین کا اٹھانوے فیصد حصہ کئی کلومیٹر موٹی برف کی تہ سے ڈھکا ہوا ہے. یہ یورپ سے پچیس فیصد بڑا ہے اس کے باوجود اسے انیسویں صدی میں دریافت کیا گیا. اس کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کی خاطر کئی انسانی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جا چکا ہے.
اس برف کے صحرا میں ایسے ایسے عجوبے موجود ہیں جو دیکھے جانے کے قابل ہیں. یہاں ایسی وادیاں ہیں جو مریخ کی سر زمین سے مشابہت رکھتی ہیں. ناسا کے سائنسدان اپنے سائنسی آلات کو وہاں آزماتے ہیں.
برف کی موٹی تہ کے نیچھے چھپی ہوئی جھیلیں ہیں جو مستقل طور پر روشنی سے محروم ہیں وہاں بیکٹیریا کی صورت میں زندگی کا ہونا بھی عجوبے سے کم نہیں ہے. انٹارکٹیکا کو بحرِجنوبی نامی سمندر نے گھیرا ہوا ہے جس میں پائی جانے والی مچھلیوں کے خون میں ایسا مادہ (antifreeze)پایا جاتا ہے جو انھیں یخ بستہ پانیوں میں بھی جمنے سے محفوظ رکھتا ہے
انٹارکٹکا دنیا کے سب سے بڑے جاندار "بلیو وہیل مچھلی" کا بھی گھر ہے. یہاں دو لاکھ کی تعداد میں یہ مچھلی پائی جاتی ہے. اس کی لمبائی قریبا ایک سو فٹ تک جب کہ وزن 173000 کلو تک جا سکتا ہے.
یہ براعظم حیرت انگیز سمندری پرندے "پینگوئن" کا مسکن ہے. جو پرواز کی صلاحیت سے تو محروم ہیں لیکن سمندر کی گہرائیوں میں غوطہ خوری کرتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کرنے میں طاق ہیں. یہ عظیم الجثہ جاندار شدید سردی کے موسم میں 9 ہفتے تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتا ہے. سخت سردی کے ان 9 ہفتوں میں پینگوئن اپنے انڈوں کو گرم رکھنے کے لیے اپنے پاؤں پر اٹھائے رکھتے ہیں. یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ نر پینگوئن یہ مشقت بھرا کام کرتے ہیں جبکہ مادہ پینگوئن اس دوران خوراک کی تلاش میں غوطہ خوری کرتی رہتی ہے. پینگوئن سردی کی شدت میں خود کو گرم رکھنے کے لیے اکٹھے ہو جاتے ہیں ،ان کا اکٹھ پانچ ہزار پینگوئنز سے متجاوز ہو سکتا ہے.
انٹارکٹکا اس قدر سرد براعظم ہے کہ وہاں گرمیوں کے موسم میں جو کہ جنوری اور فروری میں آتا ہے اور جب چوبیس گھنٹے سورج کی روشنی پڑتی ہے... اس دوران بھی ڈیزل جیسا مائع برف کی ٹکڑیاں بن جاتا ہے.
یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 90 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والے فریزر میں درجہ حرارت منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی گرایا جا سکتا ہے.
انٹارکٹیکا دنیا میں سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کا حامل براعظم ہے.اونچی جگہوں پر برف کی تہ ہواؤں کو سرد کرتے ہوئے وزنی کردیتی ہے یہ ہوائیں جب نشیبی علاقوں کی طرف چلتی ہیں تو ان کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے. ان ہواؤں سے تیز طوفانی جھکڑ پیدا ہوتے ہیں جن کی رفتار بعض اوقات دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے.یہ تیز ہوائیں بالکل خشک ہوتی ہیں کیونکہ نمی کے قطرے برف بن کر نیچے گر جاتے ہیں.
انٹارکٹیکا برف کی دو بہت بڑی تہوں پر مشتمل ہے جنھیں ایک پہاڑی سلسلے نے جدا کیا ہوا ہے.یہ فونوں تہیں دنیا کے ستر فیصد تازہ پانی پر مشتمل ہیں. اگر یہ دونوں برف کی تہیں پگھل جائیں تو سمندروں کی سطح ستر میٹر (230 فٹ) تک بلند ہو جائے گی اور دنیا کے کئی بڑے شہر زیر آب آ جائیں گے.
انٹارکٹکا کا اٹھانوے فیصد سے بھی زائد رقبہ جمے ہوئے پانی سے ڈھکا ہے لیکن اس کے باوجود حیرت انگیز طور پر یہ ایک بہت بڑے صحرا کی حیثیت رکھتا ہے. یہاں بارش تو برسنے سے قاصر ہے اس کی جگہ برف باری ہوتی ہے جو سالانہ صرف دو انچ (پانچ سینٹی میٹر) ہوتی ہے. جبکہ صحرائے صحارا میں ہر سال دس انچ (پچیس سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی جاتی ہے.
Antarctica is the world's coldest, highest and most desolate continent in terms of human population, which is home to the world's fastest winds. Its area is one crore four million square kilometers. Ninety-eight percent of its land is covered by a layer of ice several kilometers thick. It is twenty-five percent larger than Europe, yet it was discovered in the nineteenth century. Many human lives have been sacrificed to uncover its hidden secrets.
There are such wonders in this snow desert that are worth seeing. There are valleys that resemble the surface of Mars. NASA scientists test their scientific instruments there.
There are hidden lakes under the thick layer of ice which are permanently deprived of light and the existence of life in the form of bacteria is no less than a miracle. Antarctica is surrounded by an ocean called the Southern Ocean, in which a substance (antifreeze) is found in the blood of the fish found, which protects them from freezing even in frozen waters.
Antarctica is also home to the world's largest living creature, the blue whale. This fish is found here in the number of two lakhs. Its length can reach up to one hundred feet while its weight can go up to 173000 kg.
This continent is home to the amazing sea bird "Penguin". Those who are deprived of the ability to fly but are good at hunting fish while diving in the depths of the sea. This giant creature can survive for 9 weeks without food in extreme cold weather. During these 9 weeks of extreme cold, penguins carry their eggs on their feet to keep them warm. It is important to mention here that male penguins do this laborious work while female penguins keep diving in search of food. Penguins gather together to keep themselves warm in the cold, their gathering can exceed five thousand penguins.
Antarctica is such a cold continent that during the summer season that comes in January and February and when there is 24 hours of sunlight... even during this time liquid like diesel turns into ice cubes.
The minimum temperature recorded here is minus 90 degrees, while the temperature in the freezer used in our homes can drop to minus eighteen degrees Celsius.
Antarctica is the continent with the most stormy winds in the world. The ice layer in the high places makes the winds cold and heavy. These winds produce strong storm surges, the speed of which sometimes exceeds two hundred kilometers per hour. These strong winds are completely dry because the drops of moisture become snow and fall down.
Antarctica consists of two very large ice sheets that are separated by a mountain range. These phone layers contain seventy percent of the world's fresh water. If these two ice sheets melt, the sea level will rise up to seventy meters (230 feet) and many major cities of the world will be submerged.
More than ninety-eight percent of Antarctica is covered by frozen water, but despite this, it is surprisingly a huge desert. It does not rain here, instead it snows, which is only two inches (five centimeters) annually. While in the Sahara desert, ten inches (twenty five centimeters) of rain is recorded every year.